پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مشق میں بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں


پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 20 ممالک کی افواج شرکت کررہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کے زیر اہتمام بین الاقوامی فوجی مشق ’’پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایکسرسائز 2025‘‘ (پی اے ٹی ایس) کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 60 گھنٹے طویل اس پٹرولنگ مشق کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے کیا۔ پی اے ٹی ایس مشق کا مقصد عالمی فوجی تعاون، ٹیم اسپرٹ، اور پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مشق میں بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ ایک مشن اسپیسفک اور ٹاسک اورینٹڈ پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جو ہر سال پاکستان میں منعقد کی جاتی ہے۔ مشق میں 20 دوست ممالک کی افواج اور مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی ایس ایکسرسائز میں حصہ لینے والی ٹیموں سے اعلیٰ جسمانی صحت، ذہنی چستی، اور فیصلہ سازی کی مہارتوں کا مظاہرہ درکار ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ مشق اختراعات اور بہترین عسکری طریقہ کار کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی جس سے مختلف ممالک کی افواج کی بنیادی فوجی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ مشق مختلف مشکل اور حقیقت سے قریب مشنز کے دوران بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ثابت قدمی کو اجاگر کرنے اور افواج کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل



