Advertisement
تجارت

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک دو روز میں ہوجائیگا،وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 2021 -22 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ۔ اب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک سے دو روز میں ہو جائیگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 8th 2021, 5:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

 

اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر خسرو بختیار  نے پریس کانفرنس  کے دوران کہا ہے کہ 660 سی سی گاریوں کی قیمت میں ایک لاکھ پانچ ہزار تک کمی ہوگی ۔ جبکہ اطلاق ایک سے دو روز میں ہوجائیگا ۔ آنے والے وقت میں گاڑیوں کی لیز کا طریقہ کار بھی آسان کریں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک میں خرچے زیادہ اور آمدن کم تھی ، وزیرا عظم  کا ویژن  ہے کہ ملک میں معاشی استحکام  لانا ہے ، گاڑیؤں کی قیمتوں  میں بھی کمی آئی ہے ، پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے ، ہماری روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ، ہم نے انڈسٹری کو بہتر کیا ہے ، نوجوانوں کے لیے ایک زبردست سکیم لے آرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement