بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی آنیوالی بھارتی فلم کا اعلان کر دیا
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا ایس ایس راجامولی کی فلم سے بھارتی اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں


ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی آنیوالی بھارتی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا ایس ایس راجامولی کی فلم سے بھارتی اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ وہ طویل عرصے بعد کسی بھارتی فلم میں نظر آئیں گی اور انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔
پریانکا اپنی آنے والی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی پریانکا اور ہریتک روشن کی فلم 'کرش' کے سیکوئل 'کرش 4' کے حوالے سے بھی چرچے تیز ہو گئے ہیں۔ ہریتک روشن اپنے والد کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے اور فلم 'کرش 4' کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے اور اطلاعات ہیں کہ وہ اور پریانکا مرکزی کردار میں ہوں گے۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کرش 4 میں پریانکا چوپڑا کے کردار پریا کی واپسی ہوگی۔ان خبروں کے درمیان اداکارہ نے اپنی ایک اور فلم کا اعلان کر دیا ہے۔ بالی ووڈ فلم کے چرچے کے درمیان پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنی آنے والی ہالی ووڈ فلم کا اعلان کر دیا ہے۔پریانکا چوپڑا اپنے 'بے واچ' کے ساتھی اداکار زیک ایفرون کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس بات کا انکشاف ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے اس خبر کی تصدیق ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کی ہے۔
اداکارہ کی آنے والی فلم ایک نوجوان مجرم پر مبنی ہے۔ لڑکا، جیل سے باہر آتے ہوئے، ایک جج کو یرغمال بنا لیتا ہے کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ یہ وہی جج ہے جس نے فیصلہ دیا ہے جو اس کی زندگی برباد کر دے گا۔ ہالی ووڈ رپورٹر کی خبر کے مطابق اس فلم میں کامیڈی کی زبردست ڈوز دیکھنے کو ملنے والی ہے۔ فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی جس کے بعد لوگوں کا جوش دیدنی ہے۔ اداکارہ کے مداح انہیں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں فلموں میں دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ حال ہی میں امریکہ کے دورے کے دوران ہریتک روشن نے پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے ایک ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس کے بعد کرش 4 کی خبروں نے زور پکڑا۔ کرش 4 فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 12 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 14 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل







