عمر کوٹ این اے 213 : ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور نے میدان مار لیا
آزاد امیدوار لال چند نے نتائج مسترد کر دیے اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا جب کہ مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی اور آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔


قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئیں جب کہ آزاد امیدوار لال چند مالھی دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔حلقے میں مجموعی طور پر 18 امیدوار مدمقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔
عمر کوٹ کے این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کےمطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئیں۔
غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند 81 ہزار 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
آزاد امیدوار لال چند نے نتائج مسترد کر دیے اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا جب کہ مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی اور آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہےکہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کےبعد خالی ہوئی تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےعمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ کامیابی جیالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام کےاعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،آج حیدرآباد میں این اے213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر صبا تالپور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ عمر کوٹ کے عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 35 منٹ قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 7 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 10 منٹ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل