بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ جعفر صادق 5 سال سے بھارتی انڈسٹری کا حصہ ہیں، جعفر صادق شروعات میں تامل انڈسٹری میں ڈائریکٹرز کی پہلی پسند بن کر ابھرے۔


گزشتہ سالوں کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور رجنی کانت جیسے سپر اسٹارز نے باکس آفس پر راج کیا اور ان کی فلموں نے کھڑکی توڑ کمائی کی۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک اسٹار ایسا بھی ہے جس کی فلموں نے آمدنی کے لحاظ سے کئی بڑے اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اداکار کو بھارت کے سب سے چھوٹے اداکار (indian shortest actor) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کا قد صرف 4 فٹ 8 انچ ہے۔
جعفر صادق نے بطور ڈانسر کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اداکار کمل ہاسن کی فلم ’ وکرم‘ میں کیے گئے ایک چھوٹے سے کردار سے انڈسٹری میں قدم جمائے، اس فلم کی کامیابی سے جعفر صادق کو شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد اداکار کو رجنی کانت کی فلم ‘جیلر ‘ میں دیکھا گیا جو ان کی پہلی فلم سے بھی زیادہ ہٹ رہی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ جعفر صادق 5 سال سے بھارتی انڈسٹری کا حصہ ہیں، جعفر صادق شروعات میں تامل انڈسٹری میں ڈائریکٹرز کی پہلی پسند بن کر ابھرے۔
اپنے مختصر فلمی کیریئر میں جعفر صادق کو ولن اور گینگسٹرز جیسے کرداروں کے طور پر جانا جاتا ہے، اگرچہ جعفر صادق نے فلموں میں مختصر کردار نبھائے لیکن ان کی فلمیں بزنس کے لحاظ سے کافی کامیاب رہیں۔
2023 میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بالی وڈ میں اینٹری دی اور ان کی آخری آن اسکرین فلم ’بے بی جوہن‘ تھی۔
جس کے بعد جعفر صادق کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’جوان‘ نے بھی بزنس کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 1150 کروڑ بھارتی روپے کمائے، مجموعی طور پر ان کی 5 فلمیں باکس آفس پر اب تک 2200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔
اس عرصے کے دوران پربھاس، رجنی کانت، سنی دیول یا رنبیر کپور جیسے سپر اسٹارز کی فلموں نے بھی باکس آفس پر اتنا زیادہ بزنس نہیں کیا۔
ان کی پہلی فلم’ وکرم‘ نے عالمی سطح پر 414 کروڑ بھارتی روپے، رجنی کانت کی فلم’ جیلر‘ نے 650 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
یاد رہے کہ آج بھی ان سب اداکاروں میں سر فہرست کنگ شاہ رخ خان ہیں، جن کی 2023 میں 3 فلمز ریلیز ہوئیں ، ان فلموں کا مجموعی بزنس 2600 کروڑ روپے تھا۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 2 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 4 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 4 hours ago