Advertisement

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں کل (20 اپریل) سے ہیٹ ویو میں کمی متوقع ہے تاہم کراچی میں اگلے چند دن انتہائی گرم اور خشک رہیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 19th 2025, 9:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے جب کہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل رہیں گی جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور خواتین کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے جب کہ شہریوں کو صبح 11 بجے سے دوپہر 4 بجے کے دوران براہ راست دھوپ میں نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں کل (20 اپریل) سے ہیٹ ویو میں کمی متوقع ہے تاہم کراچی میں اگلے چند دن انتہائی گرم اور خشک رہیں گے۔

اس کے علاوہ ماہرین صحت نے بھی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کے استعمال کی ہدایت کی ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

 

Advertisement