جی این این سوشل

تفریح

اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا

واشنگٹن : دنیا بھر میں اس وقت جوبائیڈن کو بااثر ترین شخصیت سمجھا جاتا ہے ، اس کے سامنے درجنوں ملکوں کے سربراہان سرجھکاتے ہیں لیکن وہیں ایسی خاتون بھی ہے جس کے آگے ناصرف جوبائیڈن بلکہ دو درجن سے زائد سربراہان سر جھکا چکے ہیں ، یہ خاتون طاقتور ہے یا اس میں کوئی اور خوبی ہے؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریوکا کے 5 بیڈ روم والے گھر میں ان کے 12 بچے بھی رہتے ہیں
ریوکا کے 5 بیڈ روم والے گھر میں ان کے 12 بچے بھی رہتے ہیں

دنیا کی سپرپاور سمجھی جانے والی ریاست کے صدر جوبائیڈن کی ایک حالیہ تصویر نے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں بحث کا دروازہ کھول دیا ہے ۔ تصویر میں بائیڈن وائٹ ہاؤس کے اندر ہئیر سیلون میں ایک اسرائیلی خاتون کے سامنے جھکے نظر آرہے ہیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں : سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، بائیڈن

تفصیلات کے مطابق 45 سالہ اسرائیلی خاتون رویکا رویٹز  کے نام سے موجود ہیں ۔ مذکورہ تصویر گزشتہ ماہ 27 جون کو لی گئی ۔ اس روز ریو کا ریوٹز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی  صدر روولین کےہمراہ نظر آئیں ، وہ رویولن کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی ہیں ، اسرائیلی صدر نے بائیڈن سے ریو کا تعارف کرایا ۔

 

یہ بھی پڑھیں : سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

ریو ریوٹز نے کمپیوٹر سائنس میں گریجوایشن کی ، وہ امریکی نژاد ہیں اور اپنے ارمیکی والدین کے ساتھ اسرائیل ہجرت کی گئی تھیں ۔ ریو کا 1998 میں رورین ریولن کے اسرئایلی پارلیمنت کی نشست جتنے کے ایک اسال بعد ان کے دفتر کی ڈائریکٹر مقرر کی گئیں ، ریوکا اپنے ساتھ گھر میں تیرہ افراد کے امور بھی سرانجام دیتی ہے ۔ ان میں ریو کا شوہر اسحاق راویتز شامل ہے ۔ وہ مقبوضہ بیت المقدس کا سابق نائب میر رہ چکا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں : عید 20 جولائی کو ہوگی ، چھ چھٹیاں ملیں گے

ریوکا کے 5 بیڈ روم والے گھر میں ان کے 12 بچے بھی رہتے ہیں ۔حیران کن طور بائیڈن پہلی شخصیت نہیں جنہوں نے ریوکا کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ 12 بچوں کی  پرورش نبھانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔  اس سے قبل کئی اہم ترین شخصیات ریوکا کے سامنے احتراماََ جھک چکے ہیں ۔ پوپ فرانسس  اول بھی ریوکا کےسامنے جھک چکے ہیں ۔ پوپ کو جب پتہ چلا تھا کہ ریوکا بغیر کسی ملازمہ کے اپنے بارہ بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں اور ساتھ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بھی بخوبی انجام دیتی ہیں تو فوری طور پر اس کے آگے جھکے گئے ۔

روسی صدر کا دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان

آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ  نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔ 

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔ 

جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔ 

بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ بگٹی میں 90  غیرحاضر اساتذہ معطل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ 

بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست

تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز ، پاکستان کا پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔

رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
 
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ 

 آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ،  پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ 

واضح رہے کہ  پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll