اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔


صد ر مملکت آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔
آج ہم ان کی سیاسی اور فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ، اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و قومی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
علامہ اقبال محض ایک شاعر نہ تھے، بلکہ وہ ایک مفکر اور مصلح بھی تھے جنہوں نے ملتِ اسلامیہ کے زوال کا درد محسوس کیا اور امت کو بیدار کرنے کے لیے اپنے افکار و اشعار کو ذریعہ بنایا۔
ان کی شاعری خودی، اجتہاد، عشق حقیقی ، حریتِ فکر، اور ملت کی نشاۃِ ثانیہ جیسے تصورات پر محیط ہے۔ اقبال کے نزدیک، امتِ مسلمہ کی نجات صرف سیاسی آزادی میں نہیں، بلکہ فکری و روحانی بیداری میں مضمر ہے۔
اُنہوں نے مسلمانوں کو علم، بصیرت، خوداعتمادی اور دینِ حق کے اصل پیغام کی طرف بلایا۔
علامہ اقبال کا کردار صرف فکر و شعر تک محدود نہ رہا۔ اُنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی سمت کے تعین میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔ وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے فعال رہنما رہے۔
آج جب ہمیں مختلف سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ آئیے ، ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہم علامہ اقبال کی تعلیمات اور فکر پر عمل پیرا ہوں گے، اور پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں گے جہاں تمام شہریوں کو آزادی، سماجی و معاشی انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
اور 1930 کے خطبۂ الہٰ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا تصور پیش کیا۔ ان کی سیاسی سوچ مسلمانوں کی جداگانہ شناخت کی عکاس تھی ۔
صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھنے، اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین!
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- ایک گھنٹہ قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 12 گھنٹے قبل

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 38 منٹ قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 15 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 44 منٹ قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 15 گھنٹے قبل

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 10 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- ایک گھنٹہ قبل