الحمرا آرٹس کونسل میں گلوکاروں کاعظیم موسیقار ایم اشرف کوان کے گیت گا کر خراج تحسین
ایم اشرف فقید المثال خراج عقیدت کے مستحق ہیں، وہ اپنی ذات میں نہایت شفیق ومہربان انسان تھے،ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر


لاہور:الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں عظیم موسیقار ایم اشرف کو گلوکاروں نے ان کے گیت گا کر خراج تحسین پیش کیا۔
اس حوالے سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںفلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کے علاؤہ فن موسیقی کے دلدادہ افراد نے شرکت کی ۔
تقریب میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار، سید نور،شہزاد رفیق،صفدر ملک، عدزا جہاں، ترنم ناز،انور رفیع، شاہدہ منی،سائرہ نسیم،حمیرا چنا،ایم ارشد اور دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے موسیقار ایم اشرف کے فن، شخصیت اور ان کے ساتھ گزاری یادوں کو تازہ کیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی نے ایم اشرف کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایم اشرف فقید المثال خراج عقیدت کے مستحق ہیں، وہ اپنی ذات میں نہایت شفیق ومہربان انسان تھے، انہوں نے فلموں کو یاد گار موسیقی دی جو تاریخ میں امر ہوئیں،ان کے کمپوز کئے ہوئے گانے ہر زبان زدعام ہیں۔توقیر حیدر کاظمی نے مزید کہا کہ الحمراء اپنے ایسے لیجنڈز کی ہر ماہ ایک تقریب منائے گا،انہوں نے انور رفیع اور شازیہ علی کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

گلوکارہ ترنم ناز، حمیرا چنا، عذرا جہاں، شاہدہ منی، سائرہ نسیم،انور رفیع، امیر علی،امانت علی،فاروق شاد، نایاب علی خان،جوہر علی خان،رخشان انور نے شاندار پرفارم کیا۔
تقریب میں ایم اشرف کے کیئریر پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔تقریب کی میزبانی کے فرائض اعجاز بخار ی اور شازیہ علی نے انجام دئیے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل







