پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں،امریکی صدر سمیت متعدد رہنماؤں کی بھی شرکت
اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے


ویٹیکن سٹی:کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات ویٹی کن سٹی کے سینٹ میری میجر بیسلیکا میں ادا کر دی گئیں،رسومات سے قبل پوپ کا تابوت سینٹ پیٹرز سکوئیر پہنچاگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شریک ہوئے،یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون بھی پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے بھی آخری رسومات میں شرکت کی۔
اسی طرح پرنس ولیم برطانوی شاہی خاندان کی نمائندگی کرتے ہوئے موجودتھے،سپین کے بادشاہ فلپ اور ملکہ لیٹیزیا ویٹیکن سٹی میں موجود رہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی آخری رسومات میں شریک ہوئے، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی ویٹیکن سٹی میں موجودتھیں،برازیلی صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا پوپ فرانسس کو آخری الوداع کہنے پہنچے۔
ارجنٹینا کے صدر خاویر میلیئی آخری رسومات میں شریک ہوئے، یورپ اور دنیا بھر سے 50 سے زائد سربراہان مملکت تقریب میں شریک ہوئے،10ممالک کے بادشاہ اور ملکہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں موجود تھے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔
پوپ فرانسس کی تدفین کے موقع پرسینٹ پیٹرزاسکوائرمیں ہزاروں سوگوار جمع تھے، جبکہ دنیا بھرکے کیتھولک مسیحی آن لائن اور ٹی وی چینلز کے ذریعے اس روحانی لمحے کا مشاہدہ کر رہے تھے۔
خیا ل رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس 21 اپریل کواسٹروک او دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ان کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
پوپ فرانسس کوانکی انکساری، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اورغربت کیخلاف آوازبلند کرنے پردنیا بھرمیں قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان کی یاد میں دنیا بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

پہلگام واقعہ: بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہو گئی
- 9 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا
- 7 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائی،54 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

مبارک اردو لائبریری ،ریاست بہاول پور کا پہلا اور سب سے بڑا نجی کتب خانہ
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کاچینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

غزہ: حماس 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ: امن کےلیے ایران کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان خیر مقدم کرے گا ،شہباز شریف
- 10 گھنٹے قبل

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد سیاسی مقبولیت کا حصول اور مسلم دشمنی ہے، طلال چوہدری
- 9 گھنٹے قبل

فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں : شیخ وقاص اکرم
- 9 گھنٹے قبل

بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو کوئی خاص کوریج نہیں دی
- 9 گھنٹے قبل

حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
- 5 گھنٹے قبل