گزشتہ روز پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پی ایس ایل میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو وطن واپس بھیج دیا گیا تھا


لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے، جس کے تحت دو میچز نئی تاریخوں پر کھیلے جائیں گے۔
اس حوالے سے دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آ گئی۔
یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا،اسی طرح 10 مئی کو ہونے والا میچ، جس میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہونا تھا، اب 11 مئی کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز کی درخواست پر شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا،اس کے علاوہ ملتان میں شدید گرمی کے باعث بھی شیڈول میں تبدیلی کی تجاویز تھیں۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے براڈکاسٹرز کی درخواست پر غور کرتے ہوئے میچز کی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ نشریاتی اور لاجسٹک سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس انکے وطن بھیج دیا گیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 5 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل




