پانچ گولیاں چلنے کی آواز سنی اور لوگوں کو چھپنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا،عینی شاہدین


اپسالا:سوئیڈن کے شہر اپسالا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے،اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ شہر کے مرکز میں فائرنگ کی آوازیں سن کر شہریوں نے واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تین افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، پولیس واقعے کی تفتیش قتل کے طور پر کر رہی ہے۔
دوسری جانب واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانچ گولیاں چلنے کی آواز سنی اور لوگوں کو چھپنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فروری میں سوئیڈن کے شہر اوریبرو میں ملک کی تاریخ کی سب سے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب ایک 35 سالہ بے روزگار شخص نے ایک تعلیمی مرکز میں طلبا اور اساتذہ پر گولیاں چلا دی تھیں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل







