اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ ا سکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے،مریم نواز


لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ’اپنی زمین اپنا گھر ای ‘ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2000 لوگوں کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ ا سکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے،’ اپنی زمین اپنا گھر‘پروگرام کے تحت بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض حاصل کرسکیں گے، پہلے مرحلے میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اوررینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے ’کہ اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے،ان کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی نواز شریف کا ویژن ہے، 6 ماہ کی قلیل مدت میں 34 ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار گھر مکمل بھی ہوچکے ہیں۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کے لئے آسان ترین قسط اورتین ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے، قرضوں کی واپسی بھی شروع ہوچکی ہے، اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے، عام آدمی کے لیے گھر کا حصول بہت مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بریفنگ میں بتایا کہ’ اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت 33 ہزار 500 افراد کو گھر بنانے کے لیے 36 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل





