اس پروگرام کا مقصد صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل حقوق اور انٹرنیٹ گورننس سے متعلق موضوعات کو صنفی حساسیت اور انسانی حقوق کے تناظر میں مؤثر انداز میں رپورٹ کر سکیں۔


یوم آزادی صحافت کے موقع پر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے تعاون سے صحافیوں کے لیے ایک تربیتی فیلوشپ کا اعلان کیا ہے۔
اس فیلوشپ کے ذریعے 12 منتخب صحافیوں کو ڈیجیٹل حقوق اور صنفی شمولیت سے متعلق جامع علم اور عملی مہارت فراہم کی جائے گی جس کے تحت اعلیٰ معیار کی تحقیقی صحافت کی تیاری اور اشاعت کو فروغ دیا جائے گا جو ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے مسائل کو اجاگر کرے گی اور اس موضوع پر عوامی شعور اور میڈیا میں مؤثر نمائندگی کو یقینی بنائے گی۔
چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل رسائی بڑھنے کے باوجود خواتین کی ڈیجیٹل دنیا میں مکمل شمولیت میں ایک نمایاں صنفی خلا موجود ہے، صحافی اس خلا کو اجاگر کرنے، عوامی بحث کو مؤثر بنانے اور اداروں کو جوابدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کا مقصد صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل حقوق اور انٹرنیٹ گورننس سے متعلق موضوعات کو صنفی حساسیت اور انسانی حقوق کے تناظر میں مؤثر انداز میں رپورٹ کر سکیں۔
میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی شریک بانی صدف خان نے کہاکہ ڈیجیٹل دنیا میں صنفی شمولیت کے فروغ کے لیے باخبر اور باریک بین صحافت ناگزیر ہے، آج جب ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز معلومات تک رسائی اور ان کے کنٹرول کو تشکیل دے رہی ہیں، تو ضروری ہے کہ صحافی ان موضوعات کو انسانی حقوق اور صنفی حساسیت کے ساتھ رپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھیں، یہ فیلوشپ اس صلاحیت کو بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 9 minutes ago

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 2 hours ago

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 5 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 4 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- an hour ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 4 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 5 hours ago

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 42 minutes ago

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 5 hours ago

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- an hour ago