ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت ڈی ایس پی پیزکی میٹنگ ، اردرل روم کا بھی انعقاد
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مالمسروقہ کو یقینی بنایا جائے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ڈی ایس پی پیز ضلع ہذا کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی سی سی ڈی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس،ڈی ایس پی سٹی ،صدر،سوہاوہ،پنڈ دادنخان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزکی شرکت،میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہو ئے ۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مالمسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں ۔
محکمانہ احتساب کے لیےخود کو تیار رکھیں، طارق عزیز سندھو نے واضح کیا کہ کرپشن اور شہریوں سے بد سلوکی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائےگا ۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی،میرٹ پر تفتیش، مقدمات کی بروقت پیکسوئی اور پبلک سروس ڈیلیوری کے اعلی معیار سے ہی جہلم پولیس ایک بہترین پولیس کہلانے کے لائق ہو سکتی ہے ۔
ڈی پی او جہلم کی جانب سے اردل روم کا بھی انعقاد :
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ڈی پی او آفس جہلم میں اردل روم کا بھی انعقاد کیا ۔
اردل روم میں کل 21 پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے جن میں 11 پولیس افسران نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی،ڈی پی او جہلم نے اردل روم میں پیش ہونے والے پولیس افسران و اہلکاران کے موقف سنے اور بمطابق میرٹ احکامات بھی جاری کئے گئے ۔
شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران و اہلکاران کو فرائض میں غفلت کرنے پر سروس ضبطگی، تنخواہ کٹوتی اور وارننگ کی سزائیں سنائیں۔
ڈی پی او جہلم نے اردل روم میں پیش ہونے والے افسران و اہلکاران کو احسن طریقہ سے فرائض کو انجام دینے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس افسر کی ضمانت ہے، نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ۔

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 20 گھنٹے قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 20 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 20 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 18 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 19 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 19 گھنٹے قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 19 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 15 گھنٹے قبل








