کشیدگی کے باعث کراچی،لاہور،اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کی فضائی حدود ایک دفعہ پھر بند،نوٹم جاری
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کل صبح 6 بجے تک مسافر پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے


کراچی: بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد بڑھتی ہو ئی کشیدگی کے پیش نظر کراچی ،لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کی فضائی حدود کو ایک دفعہ پھر بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر لاہور ،کراچی ،اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کل صبح 6 بجے تک مسافر پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا، آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔
قطر، جزیرہ ائیر، ائیر عربیہ اور فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے روانگی کی منتظر ہیں، ائیرپورٹ کی بندش سے کراچی کی 43 پرواز منسوخ جبکہ 65 غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 9 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 11 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 8 گھنٹے قبل