اگر بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھائیں، علی امین
اگرمجھے ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا،علی امین گنڈا پور

راولپنڈی :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیںبانی پی ٹہ آئی سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی نتھیا گلی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے سامنے ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا اپور کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے اراکین اسمبلی شاہد خٹک،جمال احسن خان بھی واپس روانہ ہو گئے،ان کے علاوہ مینا خان،معظم جتوئی،ذوالفقار خان،فتح اللہ برکی بھی ملاقات کے بغیر واپس روانہ ہو گئے ،پی ٹی آئی رہنماء گورکھ پور سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے راستہ واپس اسلام آباد روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ مجھے عمران خان سے ملاقات کی سب سے کم اجازت دی جاتی ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا تھا۔
وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی کے پی کے میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں۔
واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن تھا تاہم وزیراعلی کے پی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 hours ago

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 4 hours ago

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 36 minutes ago

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 hours ago

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- 3 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- 2 hours ago

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- an hour ago

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 5 hours ago

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 5 hours ago

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 5 hours ago