پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
باقی لیگ گیمز اور پلے آف کے ٹکٹ www.pcb.tcs.com.pk اور نامزد TCS ایکسپریس مراکز سے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج 17 سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے HBL PSL X کے بقیہ آٹھ میچز کے ٹکٹ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے، پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جن شائقین نے ایلیمینیٹر 1، 2 اور فائنل کے ٹکٹ خریدے ہیں وہ متعلقہ میچوں کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
باقی لیگ گیمز اور پلے آف کے ٹکٹ www.pcb.tcs.com.pk اور نامزد TCS ایکسپریس مراکز سے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔
شائقین صرف ملتان میں پہلے شیڈول 5 اور 10 مئی کو ہونے والے ملتان مقابلوں اور راولپنڈی میں پہلے سے طے شدہ کوالیفائر کا مکمل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن اور کارپوریٹ ریفنڈ بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے۔
جسمانی ٹکٹوں کو TCS کے نامزد ایکسپریس مراکز پر ذاتی طور پر واپس کرنے کی ضرورت ہوگی۔ رقم کی واپسی کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago




