واقعے کے فوراً بعد بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور ان کی ماں کو فوری طبی امداد کے لیےقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو حکام


نوشہرہ:خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے 3 بہن بھائیوں کی لاشوں اور ان کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں ہونے والے بچوں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور ان کی ماں کو فوری طبی امداد کے لیے قاضی حسین احمد میموریل اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات جاننے کے ساتھ ساتھ شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- an hour ago

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 4 hours ago

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
- 16 minutes ago

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 3 hours ago

غزہ،خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،مزید 115 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 11 minutes ago

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 5 hours ago

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 2 hours ago

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 5 hours ago
صارفین کے لیے بڑی خبر،واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ کے نام سے نیا فیچر متعارف
- 22 minutes ago

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 hours ago

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر "سکھ فار جسٹس "کی جانب سے بڑا اعلان
- 19 minutes ago