مریم نواز کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں جدید سائنسی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
آبزرویٹری میں جدید خود کار کمیونی کیشن سسٹم نصب کیا جائے گا، اس سے سائنسی تحقیق کے فروغ اور عالمی سطح پر ماحولیاتی معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں جدید کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جدید سائنسی مرکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی اور فزیبلٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سےپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں یو ای ٹی لاہور نے کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔
دوران اجلاس شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ہر شعبے کیلئے ماحولیاتی ماہرین تیار کیے جائیں گے، جس سے عالمی معیار کا پروفیشنل اسٹاف منتخب کیا جائے گا،آبزرویٹری میں جدید خود کار کمیونی کیشن سسٹم نصب کیا جائے گا، اس سے سائنسی تحقیق کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔
اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کیلئے زمین کا قبضہ مل گیا ہے، جدید کلائمیٹ آبزرویٹری کی عمارت ای آئی سی ٹی میں تعمیر کی جائے گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ادارے کو جدید ترین مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کا پلان دیا ہے، آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بڑا قدم ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل


