بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے،وزیر تعلیم


لاہور:بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروںمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔
وزیرتعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے، فیصلے کااطلاق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے۔ تعطیلات کے دوران طلباء کو اپنی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب نے کہا تھا کہ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ تین سے چار روز میں کر لیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی تاریخ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، تاہم فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ یکم جون ہی برقرار ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت
- ایک گھنٹہ قبل

97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن
- 29 منٹ قبل

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی یونیورسٹی آف لاہور میں پیکا قانون کے موضوع پر مذاکرے میں شر کت
- 8 گھنٹے قبل
آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری
- ایک منٹ قبل

بھارت کو ہرا کر پاکستان بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نےیوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کی پروموشن کی ویڈیوز وائرل
- 7 گھنٹے قبل

حکومت کا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

بہاول نگرمیں گرمی کی شدت سے 8 ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد
- 6 گھنٹے قبل