جی این این سوشل

تفریح

میاں بیوی کے درمیان رشتے میں دراڑ کی وجہ شوہر ہوتے ہیں : منیب بٹ

لاہور : اداکار منیب بٹ کہتے ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان رشتہ خراب ہونے کی وجہ زیادہ تر شوہرحضرات ہوتے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میاں بیوی کے درمیان رشتے میں دراڑ کی وجہ شوہر ہوتے ہیں : منیب بٹ
میاں بیوی کے درمیان رشتے میں دراڑ کی وجہ شوہر ہوتے ہیں : منیب بٹ

تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ کہتے ہیں کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر سے صرف ٹائم چاہیے ، اس کے علاوہ بیوی کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

بیوی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھ کر دن بھر کی باتیں کرے اس کے ساتھ اپنا سب کچھ شیئر کرے ، بیوی اپنا سب کچھ اپنے شوہر کو سنانا چاہتی ہے ۔ اگر شوہر نہیں سنے گا تو وہ اپنی ماں کے ساتھ فون پر باتیں کرے گی ،ایک بیوی کے پاس سب سے قیمتی اثاثہ اس کا شوہر ہوتا ہے ۔

اداکار کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں رشتوں کی خرابی کی زیادہ وجہ مرد حضرات ہوتے ہیں،عورت اتنی بری نہیں جتنا ہم اس کو سمجھتے ہیں ۔

منیب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بعض مرد ایسے ہوتے ہیں جو گھر میں خرچہ بھی نہیں دیتے اور نا ہی اپنی بیوی کو ٹائم دیتے ہیں ،خود مرد عیاشی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم قصوروار عورت کو سمجھتے ہیں ۔

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں دو خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں، آئی ایچ آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں دو خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

ایران میں گزشتہ روز 2خواتین سمیت 7افراد کو پھانسی دے دی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) نے ایک بیان میں کہا کہ دو بچوں کی ماں 53 سالہ پروین موسوی کو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں سزا یافتہ پانچ افراد کے ساتھ شمال مغربی ایران کی ارمیا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

مشرقی ایران کے شہر نیشاپور میں فاطمہ عبداللہی نامی 27 سالہ خاتون کو شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔

آئی ایچ آر کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں نئے ایرانی سال کے اختتام اور رمضان کی چھٹیوں کے بعد نیا رجحان شروع ہوا اور اب تک چھ خواتین سمیت 115 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ایران میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں خواتین کو سب سے زیادہ پھانسی دی جاتی ہے۔ سزائے موت کے خلاف سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو پھانسی دی گئی ان میں بہت سی خواتین کی زبردستی شادی کروائی گئی یا وہ گھریلو تشدد کا شکار بنیں۔

غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق ایران میں 2015 کے بعد سے کسی بھی سال کے مقابلے میں گذشتہ سال سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں۔ ان تنظیموں کا الزام ہے کہ ایران 2022 کے موسم خزاں میں شروع ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں خوف پیدا کرنے کے لیے سزائے موت کو آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سزائے موت پانے والوں کا تعلق ایرانی معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہے اور ان کا مناسب طریقہ کار کے تحت منصفانہ ٹرائل نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll