وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے،جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا


اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف فتح قوم کے اتحاد اور اتفاق کی بدولت ممکن ہوئی، یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ، مہربانی ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا۔
اسلام آباد میں مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 35 روز قبل اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، محسن نقوی کی بتائی ہوئی مدت میں منصوبہ مکمل کیا گیا، منصوبہ اعلیٰ کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ان نہوں نے مزید کہا کہ جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جواب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا، بھارت کے خلاف پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق پرایک بار پھر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، 10 مئی کو پاک افواج نے دشمن کو شکست دی، پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فتح قوم کے اتحاد اور اتفاق کی بدولت ممکن ہوئی، یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ، مہربانی ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا۔
شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی،جس میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل


