محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا،دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے


ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نےاسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
مکحمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد،مری، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی،اس کے علاوہ لاہور،قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ،فیصل آباد،سرگودھا ،نارووال میں بھی بارش ہوگی،حافظ آباد، گوجرا نوالہ،منڈی بہاؤالدین، گجرات ،سیالکوٹ میں بادل برسیں گے،میانوالی،خوشاب،بھکر،ملتان ڈیرہ غازی خان، لیہ،جھنگ میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری کی بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، بنوں،ڈیرہ اسماعیل نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت میں بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا،دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،ژوب،موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار،لسبیلہ میں بارش ہو سکتی ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago






