Advertisement
پاکستان

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی ٹرین آج 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jun 2nd 2025, 10:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی ٹرین آج 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔

دوسری ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین 3 جون شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔

جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق چوتھی ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی، پانچویں ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، بزنس اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisement