واشنگٹن : امریکی ریاست آئیووا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے بعد فضا میں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست آئیووا کی کاؤنٹی لین میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر کے پچھلے حصے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس وقت طیارہ گھرکے عقب پر گرا خوش قسمتی سے وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بالترتیب 57 سالہ چارلس کیزر اور 49 سالہ میتھیو کے نام ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق نیویارک کے شہر البانے سے ہے۔
تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کی منزل سے متعلق بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہیں جن میں سالانہ ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جس پر فیڈرل ایوی ایشن نے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہوئی ہے۔
ہانیہ عامر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، مداح پرجوش
- 15 minutes ago

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت 8 مرکزی ملزمان گرفتارکو کرلیا
- 2 hours ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 3 hours ago

بھارت کے لیےپاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند،نوٹم جاری
- 3 hours ago

ورلڈماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کی روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار کامیابی
- an hour ago

جموں کشمیر کے یوم الحاق کے موقع پر صدر مملکت اوروزیر اعظم کا خصوصی پیغام
- 4 hours ago

19 جولائی 1947: کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
- 4 hours ago

لندن : ائیر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے طیارے سی ون 30 کی دھوم،پہلی پوزیشن حاصل کر لی
- 4 hours ago

وزیر خزانہ کی امریکی سیکریٹری اور تجارتی نمائندوں سے ملاقات،سرمایہ کاری میں فروغ کا عزم
- 2 hours ago

معئرکہ حق میں شاندار کامیابی،آئی ایس پی آر نے دستاویز ی فلم ریلیز کر دی
- 2 hours ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی،ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلی بار 5بھارتی جہاز گرائے جانے کا اعتراف
- 4 hours ago