آئی جی سندھ کا صبح سویرے ملیر جیل کا دورہ، واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان
واقعات میں ملوث قیدیوں کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،آئی جی سندھ


کراچی: کراچی کی ملیر جیل سے گزشتہ رات قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعدآئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے صبح سویرے جیل کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملیر جیل میں قید زیادہ تر قیدی منشیات کے مقدمات میں ملوث ہوتے ہیں جن میں سے کئی افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایسے قیدیوں میں بے چینی اور اشتعال انگیزی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے جس کا نتیجہ ایسے واقعات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
آئی جی سندھ نے پولیس اور رینجرز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جا چکا ہے۔
غلام نبی میمن نے اعلان کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں پولیس، جیل اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کمیٹی واقعے کی وجوہات، جیل کی سکیورٹی میں پائی جانے والی خامیوں، اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، ایسے واقعات میں ملوث قیدیوں کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 6 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 11 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 11 hours ago

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 6 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 10 hours ago

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 7 hours ago

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 7 hours ago

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 7 hours ago

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 4 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 11 hours ago

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 8 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 8 hours ago