آئیسکو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی
آئیسکو چیف محمد نعیم جان نے صارفین سے درخواست کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بجلی تنصیبات کے قریب پھینکے سے گریز کریں


چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے آئیسکو صارفین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں تمام تر آپریشنل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق مرکزی کنٹرول روم میں سینئر افسران سٹاف کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم میں موجود رہیں گے اور فیڈرز پر بجلی کی طلب و رسد کی نگرانی کریں گے۔ آپریشنل فارمیشنز انفرادی اور ٹرانسفارمرز سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنائیں گی۔ چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ بحیثیت فوکل پرسن ان تمام کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
آئیسکو چیف محمد نعیم جان نے صارفین سے درخواست کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بجلی تنصیبات کے قریب پھینکے سے گریز کریں کیونکہ ان پر پرندے اور جانور آتے ہیں جن کے باعث فیڈرز پر فالٹس اور ٹرپنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ صارفین شکایات کا اندراج بلوں پر درج کمپلینٹ آفس کے نمبرز، آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118، ایس ایم ایس سروسز 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933,0519252934 پر بھی کروا سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل


