وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں صرف جانور کی قربانی کا نہیں، بلکہ اپنی خواہشات، نفس اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ قومی مقاصد ک لیے قربان کرنے کا درس دیتی ہے


وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، یہ اپنے نفس،خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقاصد کےلیے قربان کرنے کا درس دیتا ہے، قربانی کا راستہ ہمیشہ کامیابی، استحکام اور اجتماعی فلاح کی طرف لے جاتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتےہوئے قربانی کے اصل مفہوم پر زور دیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں صرف جانور کی قربانی کا نہیں، بلکہ اپنی خواہشات، نفس اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ قومی مقاصد ک لیے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قربانی کا جذبہ انسان میں صبر، حوصلہ، ایثار اور استقامت جیسے اوصاف پیدا کرتا ہے،جو کسی بھی قوم کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایسے میں ہمیں اجتماعی یکجہتی، ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا تاکہ یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہے۔
انہوں نے قوم کو حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کےخلاف قوم کے اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع، خودمختاری اور وقار کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اسی جذبے کو ہمیں داخلی چیلنجز اور معاشی مسائل سے نمٹنے کےلیے بھی اپنانا ہوگا۔
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیاکہ ہمیں اپنی اقتصادی اور سماجی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا اور تمام دستیاب وسائل کو یکجا کرکے قومی ترقی، خوش حالی اور خود کفالت کو یقینی بنانا ہ گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا بابرکت دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانی کا راستہ ہمیشہ کامیابی، استحکام اور اجتماعی فلاح کی طرف لے جاتا ہے۔ آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و ملت کی خدمت کو ترجیح دیں گے۔

جسٹس عتیق شاہ کو پشاور جبکہ جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: صوبائی محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

فون کال لیک معاملہ، آئینی عدالت نے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کو معطل کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

مستونگ،دہشت گردوں کاتحصیل دفتر پر حملہ، فائرنگ میں ایک لڑکا شہید
- 5 منٹ قبل

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوارکی جان لے لی
- 2 گھنٹے قبل

اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ
- 44 منٹ قبل

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- 5 گھنٹے قبل