Advertisement
تجارت

وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 10th 2025, 6:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری 

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔
خیال رہے کہ مالی سال 2025,26 کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب مقررکئے جانے کا امکان ہے، 6 ہزار 470 ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جمع کیے جائیں گے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1153 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement