صحت
کیا مکمل ویکسینیشن کروانے والے ڈیلٹا ویریئنٹ سے محفوظ ہیں ؟
امریکی ادارے سی ڈی سی اور ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکیسن کی دو ڈوز لگوالی ہیں وہ کورونا کی تمام اقسام سے مکمل طور پر محفوظ ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطازبق امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی ) اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ جن افراد کو کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگ چکی ہیں وہ کورونا کی تمام قسموں بشمول ڈیلٹا سے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انکو بوسٹر شاٹ یعنی تیسری خوراک لگوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
سی ڈی سی اور ایف ڈی اے نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بوسٹر شاٹ لگوانے چاہئیں یا نہیں، اس سے متعلق ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہےاور اگر ایسی کوئی بات سامنے آئی تو اس سے فوراً عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب کورونا ویکسین بنانے والے فائزر کمپنی نے کہا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگوا لی ہیں ان کو چھ مہینے بعد بوسٹر شاٹ بھی لگوانا چاہیے تاکہ ڈیلٹا جیسے ویریئنٹ سے تحفظ مل سکے۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
موسم
شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔
علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔
پاکستان
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل 17 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
موسم 21 گھنٹے پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی