اجلاس کے دوران ان شکایات خلاف ورزی، ضابطہ اخلاق کی عدم پاسداری اور چند میڈیا اداروں کی جانب سے پیشہ ورانہ اصولوں کی خلاف ورزی سے متعلق تھیں

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، چیئرپرسن پیمرا کونسل آف کمپلینٹس (پنجاب)، کی زیر صدارت کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ریڈیو اور ٹیلی وژن چینلز کے خلاف موصول ہونے والی متعدد شکایات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ یہ اجلاس پیمرا کے ریجنل دفتر میں منعقد ہوا، جس میں کونسل کے اراکین اور متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ان شکایات پر تفصیلی بحث کی گئی جو نشریاتی مواد کی خلاف ورزی، ضابطہ اخلاق کی عدم پاسداری اور چند میڈیا اداروں کی جانب سے پیشہ ورانہ اصولوں کی خلاف ورزی سے متعلق تھیں۔ کونسل نے ہر شکایت کو انفرادی طور پر سنا، اور شکایت کنندگان کے ساتھ ساتھ میڈیا اداروں کے نمائندگان کو بھی اپنے مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا۔
تفصیلی غور و خوض کے بعد کونسل نے متعدد کیسوں پر فیصلے جاری کیے، متعلقہ اقدامات کی ہدایات دی گئیں اور پیمرا کو عمل درآمد کے لیے سفارشات بھیجی گئیں۔ اجلاس شفافیت، غیر جانبداری اور میڈیا ریگولیشن میں اعلیٰ اخلاقی معیار کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 6 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 9 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل