لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور کے شہریوں کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور کوسابق دورحکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے۔ ہم نے اپنے تیسرے سال میں لاہور کو 86ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں۔
نادرا کا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ
ان کا مزید کہناتھاکہ لاہور میں راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبے ہیں۔ لاہور میں سرفیس ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے جا رہے ہیں۔بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے انڈر گراؤنڈ ٹینک بن رہے ہیں۔ دلکش لاہور، الیکٹرک بسیں،ایک ہزار بیڈ کا نیاجنرل ہسپتال، گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈہسپتال اورچلڈرن یونیورسٹی لاہور شہر کے منصوبے ہیں۔
حکومت کا عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کا مزید کہناتھاکہ شاہکام چوک اوورہیڈ برج، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اورشیرانوالااوور ہیڈبرج بھی لاہور میں بن رہے ہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر عالمی معیار کا بس ٹرمینل بنا رہے ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ لیبارٹری اور لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بھی لاہور میں بن رہی ہے۔

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 9 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 9 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 10 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 11 گھنٹے قبل