جی این این سوشل

جرم

موٹروے پر کھڑی گاڑیوں کے پنکچر کے بہانے ٹائر پھاڑنے والا گروہ گرفتار

لاہور: موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنکچر کے بہانے ٹائر پھاڑ کر مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملزمان سے کٹرز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں
ملزمان سے کٹرز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق ننکانہ سروس ایریا ٹائر شاپ کا عملہ جان بوجھ کر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر خراب کرتا تھا ، شکایات موصول ہونے پر موٹروے پولیس نے کارروائی کی اور ٹائر شاپ  کے عملے کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔

 

نادرا کا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

ملزمان سے کٹرز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔ موٹروے پولیس نے ٹائر شاپ کے عملے کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ ایس ایس پی سیکٹر کمانڈر حشمت کمال نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔

حکومت کا عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ

دنیا

ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا

جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں، خبر ایجنسی نے دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا

 نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

ابتدائی طور پر افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب 'WAR' میں مارک ملی کا حوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اور  ان کے پروفیشنل کردار سے متعلق تنقید کرتے رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست

تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز ، پاکستان کا پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔

رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
 
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ 

 آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ،  پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ 

واضح رہے کہ  پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll