حالیہ نیٹو سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران-اسرائیل تنازع اب ختم ہو چکا ہے


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال امریکا سے دوبارہ مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز خود اسرائیل نے الٹ دی ہے۔
عباس عراقچی نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ کوئی انتظام یا بات چیت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات کے آغاز کے لیے کوئی منصوبہ بھی زیر غور نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت جائزہ لے رہا ہے کہ امریکا سے سفارت کاری ملکی مفاد میں ہے یا نہیں، اور حالات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ نیٹو سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران-اسرائیل تنازع اب ختم ہو چکا ہے، دونوں ممالک جنگ سے تھک چکے ہیں اور جنگ کے خاتمے سے مطمئن نظر آتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات چیت ہوگی اور ممکن ہے کہ معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے معاہدہ ضروری نہیں، کیونکہ ایران جنگ لڑ چکا ہے اور اب وہ واپس معمول کی زندگی کی طرف جا رہا ہے۔ "مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں"، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا۔

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 11 گھنٹے قبل

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 13 منٹ قبل

رُک ریلوے اسٹیشن :انگریزوں کا خواب پورا ہو جاتا تو آج یہ بڑا جنکشن ہوتا
- 11 گھنٹے قبل

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 11 گھنٹے قبل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا
- 12 گھنٹے قبل

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 6 منٹ قبل

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 21 منٹ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 10 گھنٹے قبل

ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا
- 24 منٹ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 12 گھنٹے قبل