Advertisement

غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی،صدر ٹرمپ

اگر ایران نے اس سطح پر یورینئم افزودہ کی جس پر امریکا کو تشویش ہوئی تو وہ بمباری پر بالکل غورکریں گے،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر جون 28 2025، 10:11 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی،صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے تک ممکن ہونے کی امید کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، میرا خیال ہے آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال بہت خراب ہے، خوراک کی قلت ہے، امریکا رقم اور غذا فراہم کررہا ہے جس میں کوئی اور ملک امریکا کی مدد نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ متعدد امور پر اتفاق کر لیا ہے، جن میں سب سے اہم بات غزہ میں جنگ کو دو ہفتوں کے اندر ختم کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے یورینئیم کی افزودگی سے متعلق تشویش ناک نتائج آئے تو کیا وہ ایران پر بمباری کرنے پر غور کریں گے؟

صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملےسے بالکل گریز نہیں کروں گا، اگر ایران نے اس سطح پر یورینئم افزودہ کی جس پر امریکا کو تشویش ہوئی تو وہ بمباری پر بالکل غورکریں گے۔

Advertisement
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

  • 14 گھنٹے قبل
پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی

  • 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 12 گھنٹے قبل
بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ

  • 12 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا  ، عاطف اسلم

خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم

  • 13 گھنٹے قبل
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی

  • ایک گھنٹہ قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی

سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی

  • 13 گھنٹے قبل
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم  مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا

  • 8 منٹ قبل
Advertisement