ہم نے امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں کیا نہ ہی دوبارہ کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس وقت عوام کے مفاد پر غور کررہے ہیں جوہ ایک الگ بات ہے،عباس عراقچی


واشنگٹن ڈی سی:ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالر کے بدلے ایران کو جوہری پروگرام ترک کرنے کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق امرکی نشریاتی ادارہ سی این این ٹرمپ انتظامیہ کا نیا منصوبہ سامنے لے آیا،جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کو 30 ارب ڈالر کے بدلے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کی جاسکتی ہے۔
سی این این کے مطابق نیٹو اجلاس کے موقع پرٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں تاہم ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کردی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف ایران اسرائیل جنگ کے دوران بھی ممکنہ ڈیل کے معاملات طے کرنے میں مصروف تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پلانٹ کے لیے 30 بلین ڈالر کی ڈیل آفر کرسکتی ہے، سرمایہ کاری کی یہ پیشکش غیر ملکی امریکی حمایت یافتہ ممالک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ ایران کو غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے ان کے 4 ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے. تاہم ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کردی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہم نے امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں کیا نہ ہی دوبارہ کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس وقت عوام کے مفاد پر غور کررہے ہیں جوہ ایک الگ بات ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میںعباس عراقچی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت یہ جان لے کہ ایران لبنان نہیں ہے، اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے اور امید ہے کہ یہ بات اب ان پر بھی واضح ہوچکی ہے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 12 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 19 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 19 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 18 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 16 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 18 hours ago







