ایران اسرائیل جنگ: شہداء کی تعداد 900 سے متجاوز، خواتین و بچوں سمیت 935 افراد جاں بحق
24 جون کو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی، جس سے خطے میں ایک اور بڑی جنگ کے امکانات وقتی طور پر ٹل گئے


ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، 12 روزہ جنگ کے دوران کم از کم 935 ایرانی شہری شہید ہوئے، جن میں 132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار ایرانی وزارتِ انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے۔
یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا، جن کے ابتدائی مرحلے میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے ردعمل میں ایران نے اسرائیلی علاقوں پر جوابی میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔
جنگ کے دوران امریکا بھی براہِ راست شامل ہو گیا اور اس نے ایران کی فردو، اصفہان اور نطنز میں واقع جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے، جن کی مکمل تباہی کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
بالآخر، 24 جون کو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی، جس سے خطے میں ایک اور بڑی جنگ کے امکانات وقتی طور پر ٹل گئے۔

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 2 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 2 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 6 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 8 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 7 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 8 گھنٹے قبل