فلوریڈا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ملک بدر کر دیں گے؟


کل کے دوست، آج ایک دوسرے کے مخالف! امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ملک بدر کر دیں گے؟ جواب میں ٹرمپ نے مختصر انداز میں کہا، "مجھے معلوم نہیں، دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ایلون مسک ان دنوں شدید پریشان ہیں کیونکہ وہ الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "وہ مزید بہت کچھ کھو سکتے ہیں۔"
سابق صدر کو امید ہے کہ ریپبلکن پارٹی کا مجوزہ ٹیکس بل جلد ایوان سے منظور ہو جائے گا۔ اس بل کی منظوری کی صورت میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر صارفین کو دی جانے والی ٹیکس کریڈٹ ختم ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ ایلون مسک، جو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے، ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ہیں اور وہ اس ٹیکس بل کے کھلے عام مخالف رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ٹیکس کریڈٹ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت صارفین کو مالی فوائد حاصل ہوئے۔

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- ایک گھنٹہ قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 13 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 2 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 20 منٹ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 3 گھنٹے قبل