وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
ایرانی عوام کے صبر، استقامت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی


وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کی یاد میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سفارتخانے پہنچنے پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر سینئر حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی، افسوس اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایرانی عوام کے صبر، استقامت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ہر سطح پر تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 12 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 7 گھنٹے قبل