تفریح
شنیرا اکرم نے اداکار احسن محسن اور منال خان پر برہمی کا اظہار کیوں کیا
لاہور : سابق کرکٹر وسیم اکرم کی بیوی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اداکار احسن محسن اور اداکارہ منال خان پر برہمی کا اظہار کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ اپنے منگیتر اداکار احسن محسن کے ساتھ گاڑی میں سوار تھیں ۔ احسن نے اداکارہ سے گانے کی فرمائش کی جس پر منال نے بچوں کا گانا بے بی شارک ڈوڈو گنگنایا ہے ۔
اس ویڈیو پر سابق کرکٹر کی بیوی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آپ دونوں مشہور شخصیات ہیں اور آپ کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے ، آپ کو زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔
شنیرا نے کہا کہ سیٹ بیلٹ باندھیں اور دھیان سے ڈرائیونگ کریں ۔
پاکستان
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔
کھیل
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، ٹم ساؤتھی
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا۔
کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے۔
ٹم ساؤتھی اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل حاصل کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔
پاکستان
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔
قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا