روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
رینکنگ میں دوسرا نمبر افغانستان کے ابراہیم زادران کا جبکہ تیسرا نمبر بھارتی کپتام شبمن گل کا ہے،چوتھی پوزیشن پر بابر اعظم براجمان ہیں


دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما 2 درجے ترقی پاتے ہوئے موجودہ کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے۔
روہت شرما پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بنے ہیں۔
رینکنگ میں دوسرا نمبر افغانستان کے ابراہیم زادران کا جبکہ تیسرا نمبر بھارتی کپتام شبمن گل کا ہے،چوتھی پوزیشن پر بابر اعظم براجمان ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے یہ کارنامہ 38 سال اور 182 دن کی عمر میں انجام دیا، یوں وہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست سنچری بنا کر انہوں نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی تھی جبکہ انہوں نے سیریز کے 3 میچوں میں 202 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن افغانستان کے ابراہیم زادران کی ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago






