پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار
چند روز قبل ڈسٹرکٹ اسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچوں کی اموات ہوئیں تھیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت فوری طور پر متحرک ہوئی۔


صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ضلعی اور صوبائی سطح پر اعلیٰ سطحی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد سی ای او ہیلتھ پاکپتن سہیل اصغر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) عدنان غفار کو اسپتال کے میٹنگ روم سے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے دونوں افسران کو موقع پر ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا اور تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مزید ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ڈسٹرکٹ اسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچوں کی اموات ہوئیں تھیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت فوری طور پر متحرک ہوئی۔
چند روز قبل چیف سیکریٹری پنجاب نے اسپتال کا دورہ کیا، اور آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا،اسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ سے شکایات بھی کیں۔
وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کے بعد فوری احکامات جاری کیے گئے جن کی روشنی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 5 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 8 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 8 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago









