ایف آئی آر نمبر 737/25 محمد اشرف کی جانب سے درج کی گئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ پارکنگ فیس میں ناجائز اضافہ کرنے پر اعتراض کرنے پر مسلح افراد نے اسے یرغمال بنایا اور بعد ازاں رہا کر دیا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پاکپتن پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں 16 سے 22 جون کے دوران 20 نومولود بچوں کی اموات کے واقعے پر 3 مقدمات درج کر لیے ہیں۔
دو مقدمات اسپتال کے عملے اور لیبارٹری ٹیکنیشنز پر مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے الزامات کے تحت درج کیے گئے، جبکہ تیسرا مقدمہ اسپتال کی پارکنگ کے ٹھیکیدار اور عملے کے خلاف غیر قانونی فیس وصولی اور مریضوں کو ہراساں کرنے پر درج ہوا ہے۔
پولیس کارروائی اور عدالت پیشی:
ڈی پی او پاکپتن، جاوید اقبال چدھڑ کے مطابق، تمام 9 نامزد افراد کو مجسٹریٹ گلزار کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سی ای او ہیلتھ کو سرکاری گاڑیوں میں پولیس کی تحویل میں لے جایا گیا، جبکہ دیگر افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر سٹی تھانے کے لاک اپ منتقل کیا گیا۔
سٹی ایس ایچ او ہاشم کے مطابق، ایف آئی آرز متاثرہ بچوں کے والدین کی تحریری شکایات پر درج کی گئیں۔
-
ایف آئی آر نمبر 738/25 پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 322 اور 201 کے تحت علی حیدر کی درخواست پر درج کی گئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ اس کی نومولود بیٹی منہاج فاطمہ آکسیجن کی کمی اور بروقت علاج نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئی۔ درخواست گزار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شکایت کے باوجود سی ای او ہیلتھ نے کوئی اقدام نہ کیا اور مبینہ طور پر اموات کا ریکارڈ مٹا دیا گیا۔ اس ایف آئی آر میں مزید 15 والدین کی شکایات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
-
ایف آئی آر نمبر 739/25 محمد وسیم کی شکایت پر درج ہوئی، جس میں کہا گیا کہ بعض لیبارٹری ٹیکنیشنز اور نجی لیبارٹریوں کے افراد ہسپتال کی آکسیجن چوری کر کے پرائیویٹ مراکز کو فروخت کر رہے تھے۔ وسیم کے مطابق، 19 جون کو اس چوری کو بے نقاب کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
-
ایف آئی آر نمبر 737/25 محمد اشرف کی جانب سے درج کی گئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ پارکنگ فیس میں ناجائز اضافہ کرنے پر اعتراض کرنے پر مسلح افراد نے اسے یرغمال بنایا اور بعد ازاں رہا کر دیا۔
ڈی پی او کے مطابق تفتیش جاری ہے، اور مزید گرفتاریاں اور انکشافات کا امکان ہے۔
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 8 hours ago

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 11 hours ago

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 8 hours ago

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 7 hours ago

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 12 hours ago
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 11 hours ago

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 10 hours ago

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 11 hours ago

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 11 hours ago

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 8 hours ago

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 8 hours ago