Advertisement
پاکستان

ملک میں کوروناسے مزید33 اموات، 1 ہزار 270نئےکیسزرپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ مزید 33 مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 270کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 13th 2021, 12:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری  لہر جاری ہے ،   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید33افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار218ہوگئی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے 1270نئےکیسزسامنےآگئے، ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد29ہزار981ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے5لاکھ 60ہزار363کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

 پنجاب

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار875ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار994 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار719  ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار183 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 69ہزار164ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1980افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 916کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 197 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار401،جبکہ اموات کی تعداد 483تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 929 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 359ہوچکی ہے جبکہ279 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک5لاکھ18ہزار 164مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35ہزار280ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 83 لاکھ 60 ہزار 823ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement
میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  • a day ago
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا

  • an hour ago
خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ

  • a day ago
سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار

  • a day ago
ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر

  • a day ago
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  • a day ago
سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا

  • a day ago
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک

  • 3 hours ago
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

  • 3 hours ago
کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

  • a day ago
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

  • a day ago
پنجاب حکومت نےشب برات  کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نےشب برات  کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

  • a day ago
Advertisement