امریکا میں پاکستانی تارکین وطن ڈاکٹرشیڈول سے ہٹ کر کورونا ویکسین تقسیم کرنےپر برطرف
ٹیکساس: پاکستانی تارکین وطن ڈاکٹر حسن گوکل کو ٹیکساس کے ایک اسپتال سے اس وقت ملازمت سے برطرف کردیا گیا جب انہوں نےشیڈول سے ہٹ کر کورونا ویکسین کو ضائع کرنے کی بجائے اس کی 10 خوراکیں لوگوں میں تقسیم کر دیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے ایک جج نے پاکستانی تارکین وطن ڈاکٹر حسن گوکل کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور ایک وکیل نے اس معاملے پر بڑی عدالت میں کیس دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاہم پاکستانی تارکین وطن ڈاکٹر حسن گوکل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا ہسپتال ان کی دوبارہ تقرری نہیں کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق ایک رات ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن ڈاکٹر حسن گوکل کے پاس کورونا ویکسین کی پہلے سے کھلی چند خوراکیں موجود تھیں جن کی معیاد محض 6گھنٹے باقی تھی اور انہوں نے ویکسین کو مقررہ وقت سے پہلے ضائع ہونے سے بچانا تھا،اس مقصد کے لئے انہیں 10 اہل افراد کو ڈھونڈنا پڑا۔
ڈاکٹر گوکل نے 10 لوگوں سے رابطہ کیا اور انہیں ہیوسٹن میں اپنے گھر پہنچنے کی ہدایت کی اور ویکسین کے ناقابل استعمال ہونے سے چند منٹ پہلے انہوں نے اس کی آخر ی خوراک اپنی اہلیہ کو دی ، جسے پلمونری کی بیماری تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلی صبح انہوں نے گذشتہ رات ویکسینیشن لگائے گئے 10 افراد کی فہرست جمع کرائی جن میں انکی اپنی اہلیہ بھی شامل تھی،انہوں نے اپنے سپروائزر اور ساتھیوں کو بھی بتایا کہ انہوں نے کیا گذشتہ رات کیا کیا ہے۔تاہم کچھ روزبعد سپروائزر اور ہیومن ریسورس ڈائریکٹر نے انہیں طلب کر لیا اور شیڈول سے ہٹ کر کورونا ویکسین کو ضائع کرنے کی بجائے اس کی 10 خوراکیں لوگوں میں تقسیم کر نے پر نوکری سے برطرف کر دیا اور135 ڈالر کی مالیت کی کورونا ویکسین چرانے کا الزام بھی عائد کر دیا۔
ڈاکٹرز نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹر گوکل نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے اور انہیں باقی خوراکیں آفس میں واپس کردینی چاہیئے تھیں یا انہیں پھینک دینا چاہئے تھا۔
ڈاکٹر گوکل کا کہنا تھا کہ ایک کانفرنس میں انہیں کورونا ویکسین کے پروٹوکول بارے بتایا گیا تھا ،اور شیشی کھلنے کے بعد اس میں موجود 10 یا 11 خوراکیں محض 6گھنٹوں کے لیے قابل استعمال ہیں اور تلقین کی گئی تھی کہ اسے ڈاکٹرز ،یا 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پر استعمال کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر گوکل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین ضائع نہ کرنے مجھے نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے، میں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھاہوں، بیوی میری سو نہیں پارہی اور بچے پریشان ہیں لیکن اسپتال نے کہا ہے کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک واپس نہ آنا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago






