گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ لیاری کے متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اور گورنر ہاؤس ہمیشہ ان کے لیے کھلا رہے گا۔


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹس فراہم کیے جائیں گے، جب کہ سندھ حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو چھ ماہ کے کرایے کے برابر مالی معاونت فراہم کرے۔
گورنر نے کہا کہ متاثرہ افراد خود کو گورنر ہاؤس آ کر رجسٹر کریں، اس مقصد کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جا رہی ہے۔ بےگھر خاندانوں کو راشن بھی گورنر ہاؤس کی جانب سے دیا جائے گا اور ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
کامران ٹیسوری نے اس حادثے کو نہایت دل خراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارت اس قدر اچانک گری کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قدم قرار دیا اور کہا کہ نظام کی بہتری چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ پالیسیوں کی تبدیلی سے ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کرنا مناسب اقدام ہے، تاہم مزید عملی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ نئے ڈی جی کو 24 گھنٹوں کے اندر فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔
آخر میں گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ لیاری کے متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اور گورنر ہاؤس ہمیشہ ان کے لیے کھلا رہے گا۔

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 14 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 13 گھنٹے قبل

ہیڈ مرالہ، وزیرآباد میں ہیڈ خانکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
- 3 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ، 138 عام شہری شہید
- 38 منٹ قبل

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 44 منٹ قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 12 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل