پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کالعدم قرار دے دی
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو سن کر نیا فیصلہ کیا جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2024 کا اعلامیہ معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا۔
دو صفحات پر مشتمل فیصلے میں ہائی کورٹ نے خواتین اور اقلیتوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے دونوں اعلامیے کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی تقسیم کی ہدایت جاری کی۔ عدالت نے کہا کہ تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 10 دن کے اندر سننے کے بعد نئی ایلوکیشن کی جائے۔ اس عمل کی تکمیل تک مخصوص نشستوں پر کسی رکن سے حلف نہ لیا جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو سن کر نیا فیصلہ کیا جائے۔
یہ فیصلہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔ سماعت میں الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری لاء محمد ارشد، کمیشن کے وکیل محسن کامران، مسلم لیگ (ن) کے وکیل عامر جاوید اور بیرسٹر ثاقب رضا، جے یو آئی کے وکیل نوید اختر اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صرف 6 ارکان کو شمار کیا، حالانکہ آزاد امیدوار حسام انعام اللہ کے پارٹی میں بروقت شامل ہونے سے مسلم لیگ (ن) کی نشستیں 7 ہو چکی تھیں۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم 22 فروری کو کی گئی، جب کئی نشستوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوئے تھے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب انتخابی عمل مکمل نہیں ہوا تو مخصوص نشستیں کس بنیاد پر تقسیم کی گئیں؟ جس پر الیکشن کمیشن کے نمائندے نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق 21 دن کے اندر اسمبلی اجلاس ہونا لازم تھا، اسی لیے 22 فروری کی پوزیشن کے مطابق تقسیم کی گئی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر تمام نشستیں اسی روز الاٹ کی جاتیں تو ایک بات تھی، مگر بعد میں کچھ نشستوں کی ایلوکیشن کی کوئی قانونی توجیہ سامنے نہیں آئی۔
تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنایا جا چکا ہے۔

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 8 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 14 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 گھنٹے قبل