Advertisement

ایشیا کپ: پاکستان ہاکی ٹیم نےسیمی فائنل میں ملائیشیا کو ہرا کرفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایونٹ کا فائنل مقابلہ 13 جولائی کو داژو نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر میں کھیلا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jul 11th 2025, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیا کپ: پاکستان ہاکی ٹیم نےسیمی فائنل میں ملائیشیا کو ہرا کرفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

کوالالمپور:پاکستان انڈر 18ہاکی ٹیم نے انڈر18 ایشیا کپ  کے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 
قومی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں میچ 3-3 گول سے برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر کیا گیا۔

 پاکستان نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست سے دو چار کیا ، تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔

سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 0-9 سے یک طرفہ طور پر مقابلہ اپنے نام کیا، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 3-6 سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ میزبان چین کو پاکستان نے 1-2 سے شکست دی۔
ایونٹ کا فائنل مقابلہ 13 جولائی کو داژو نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement