پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع
بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے،انتہا پسند تنظیمیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کودھمکیاں دےرہی ہیں،ذرائع


لاہور: پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاست سے بالا تر رکھا ہے، جبکہ بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذرکیا اور متنازعہ بنایا ہے،جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے ہاکی ٹیم کوبھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے،انتہا پسند تنظیمیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کودھمکیاں دےرہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اورٹیم کولاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جا سکتا۔
واضح رہے کہ 3 جولائی کو بھاررتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹیم بھارت کے شہر راجگیر، بہار میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارت میں شیڈول ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار کی حد عبور کرگیا
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی بے حسی، 22 ہزار سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا
- 2 گھنٹے قبل

آر ایل این جی بحران ،حکومت کا قطر سے گیس سپلائی پر مذاکرات کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 14 گھنٹے قبل

فخر زمان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 14 گھنٹے قبل

بہاولپور، شک کی بنیاد پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کردیا
- 2 منٹ قبل

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن
- 37 منٹ قبل